Gas Leakage Web ad 1

بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں ہرا کر نئی تاریخ رقم کردی

0

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں گرین شرٹس کے خلاف مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

Gas Leakage Web ad 2

میچ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان ریلویز میں اعلیٰ عہدوں پر افسران کی تعیناتی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز کے واضح فرق سے شکست دے دی۔

یہ بنگلہ دیش کی اپنی سرزمین پر پاکستان کے خلاف پہلی ٹیسٹ فتح بھی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی۔

یاد رہے کہ 2024 میں بنگلہ دیش نے دورۂ پاکستان کے دوران قومی ٹیم کو اسی کی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.