Gas Leakage Web ad 1

سائنسدانوں نے توند کی چربی کو روکنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا

0

سائنسدانوں نے توند کی چربی کو روکنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا

Gas Leakage Web ad 2

عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں چربی کی مقدار میں اضافہ ہونے لگتا ہے، خاص طور پر پیٹ اور کمر کے گرد چربی جمع ہونے سے توند نکل آتی ہے۔

پیٹ اور کمر کے گرد جمع ہونے والی اس چربی کو طبی اصطلاح میں ورسیکل فیٹ کہا جاتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی صوبے یا ملک کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: سہیل آفریدی

توند کی چربی کو جسمانی چربی کی سب سے خطرناک قسم تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کے اہم اعضا کو گھیر لیتی ہے۔

اس چربی کے باعث امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر سنگین طبی مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کے برعکس جسم کے دیگر حصوں میں موجود چربی جلد کے نیچے ہوتی ہے، جو نہ صرف نسبتاً کم نقصان دہ سمجھی جاتی ہے بلکہ مجموعی صحت کے لیے ضروری بھی مانی جاتی ہے۔

اب ماہرین نے ایسے ہارمونز دریافت کیے ہیں جو جسم کے مختلف حصوں میں چربی ذخیرہ ہونے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ مردوں اور خواتین میں نقصان دہ چربی پیٹ اور کمر کے گرد جمع ہونے لگتی ہے اور اس کا براہ راست تعلق مخصوص ہارمونز سے ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں یہ جانچنے کی کوشش کی گئی کہ testosterone پر مبنی جیل خواتین میں کولہے کی ہڈی کے فریکچر کی بحالی میں کس حد تک مددگار ثابت ہوتی ہے۔

کولہے کی ہڈی کا فریکچر معمر خواتین میں ایک اہم طبی مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور خواتین میں اس کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں 66 خواتین کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 65 سال یا اس سے زیادہ تھیں اور وہ کولہے کی ہڈی کے فریکچر کا شکار ہو چکی تھیں۔

جیل کے استعمال سے پہلے ان خواتین کے جسموں میں چربی کے ذخیرے کا اسکین کیا گیا، بعد ازاں انہیں ورزش کے ایک پروگرام میں شامل کیا گیا جبکہ ایک گروپ کو صرف جیل استعمال کرائی گئی۔

چھ ماہ بعد معلوم ہوا کہ دونوں گروپس میں شامل خواتین کے جسم میں چربی کی مجموعی سطح تقریباً یکساں رہی، تاہم چربی کی تقسیم کے انداز میں واضح فرق سامنے آیا۔

جن خواتین نے جیل استعمال کی تھی ان کے پیٹ اور کمر کے گرد چربی کی سطح میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ دوسرے گروپ کی خواتین میں توند کی چربی میں اضافہ ہوا۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے پیٹ اور کمر کے گرد چربی کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Obesity Pillars میں شائع کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.