Gas Leakage Web ad 1

انسدادِ زنا بالجبر تفتیش و سماعت مقدمہ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظور

0

رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے انسدادِ زنا بالجبر ایکٹ 2021 میں ترمیمی بل پیش کر دیا، جس کے تحت “خصوصی عدالت” کی اصطلاح کو “عدالت برائے اطفال” سے تبدیل کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترمیمی بل کے مطابق بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمات میں پولیس 24 گھنٹوں کے اندر طبی معائنہ یقینی بنانے کی پابند ہوگی، جبکہ فرانزک معائنہ بچے کے وقار، تحفظ اور رازداری کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایا جائے گا۔

مبینہ منشیات فروش انمول پنکی بغیر ہتھکڑی، پروٹوکول میں عدالت پیش

بل میں کہا گیا ہے کہ جنسی زیادتی اور بچوں کے استحصال کے مقدمات میں عدالت غیر معمولی حالات کے بغیر ضمانت نہیں دے گی، اور ضمانت دینے سے قبل بچے کی حفاظت اور بہبود کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترمیمی بل کا مقصد متاثرہ بچوں کو انصاف کے حصول میں درپیش تاخیر کو ختم کرنا اور مقدمات کو جلد نمٹانا ہے۔

بل میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ہر ضلع اور شہر میں بچوں کی عدالتیں قائم کی جائیں تاکہ بچوں سے زیادتی کے مقدمات کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا سکے۔

متن کے مطابق طویل قانونی کارروائیاں اور ثبوتوں کی کمی متاثرین کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں، جبکہ عدالت برائے اطفال کے قیام سے بچوں کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.