Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی عازمینِ حج کے لیے قربانی کی رقم مقرر؟ کتنے ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے؟

0

اسلام آباد میں رواں سال فی پاکستانی عازمِ حج کے لیے قربانی کے اخراجات 720 ریال مقرر کیے گئے ہیں، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 54 ہزار روپے بنتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں مجموعی طور پر اربوں روپے کے اخراجات کریں گے۔

سٹار بیٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے کے درمیان خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قربانی کے لیے مجموعی طور پر 9 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ رقم سعودی ریال میں تقریباً 12 کروڑ 90 لاکھ 31 ہزار ریال بنتی ہے۔ فی عازمِ حج قربانی کے اخراجات 720 ریال مقرر کیے گئے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 54 ہزار روپے کے برابر ہیں۔

ساڑھے 11 لاکھ روپے کے مجموعی حج پیکیج میں قربانی کا حصہ تقریباً 5 فیصد بنتا ہے۔

رواں سال مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد عازمین سرکاری اسکیم کے تحت قربانی کریں گے، جس پر 6 ارب 43 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے 60 ہزار عازمین مجموعی طور پر 3 ارب 24 کروڑ روپے (تقریباً 4 کروڑ 32 لاکھ ریال) خرچ کریں گے۔

حکام کے مطابق قربانی کی رقم کی ادائیگی کے بعد عازمین کو سعودی حکومت کے مقررہ نظام کے تحت کوپن فراہم کیے جائیں گے تاکہ یہ فریضہ منظم انداز میں ادا کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.