Gas Leakage Web ad 1

شنگھائی ماسٹرز: گرمی کے باعث کھلاڑیوں کی دستبرداری پر ہیٹ پالیسی بنانے پر غور

0

شنگھائی ماسٹرز کے دوران شدید گرمی کے باعث متعدد کھلاڑیوں کی دستبرداری کے بعد اے ٹی پی نے باضابطہ ہیٹ پالیسی متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا جبکہ نمی کی سطح 80 فیصد سے زیادہ رہی، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان ہی حالات میں اطالوی ٹینس اسٹار جینک سینر پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث دورانِ میچ ریٹائر ہوگئے، جبکہ سربیا کے نوواک جوکووچ کو کھیل کے دوران قے ہوئی۔ فرانسیسی کھلاڑی ولگر روئن نے سخت تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی کھلاڑی کورٹ پر مر جائے؟”

فی الحال سخت موسمی حالات میں میچ روکنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ اے ٹی پی سپروائزر اور میڈیکل عملے کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

اے ٹی پی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں، ٹورنامنٹ منتظمین اور طبی ماہرین کے ساتھ مل کر ایک مستقل ہیٹ رول بنانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے حالات میں کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.