پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے خوبصورت اور انسان دوست اقدام کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اور ان کی جانب سے کیا گیا ایک فلاحی عمل سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔
معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کی قائم کردہ فلاحی تنظیم سہارا لائف ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ہسپتال میں ہانیہ عامر نے ایک مکمل نیا وارڈ عطیہ کیا ہے۔
ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ
سہارا لائف ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ وارڈ ہانیہ عامر نے فریال نگہت کے نام سے منسوب کیا ہے۔
تنظیم نے خود اس عطیے کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کے اس جذبۂ خدمت کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین نے ہانیہ عامر کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ان کے لیے بے شمار دعائیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر واقعی ایک خوبصورت دل رکھنے والی انسان ہیں۔
ایک اور مداح نے تبصرہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور برکتیں عطا فرمائے۔