Gas Leakage Web ad 1

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

0

حیدرآباد بورڈ نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پری انجینئرنگ گروپ میں 12 ہزار 959 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 11 ہزار 888 کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق عبداللہ نے 971 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، مناہل میمن 968 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ محمد حمائل اور عابدہ نے 965، 965 نمبر حاصل کرکے مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کمپیوٹر سائنس گروپ میں 3 ہزار 661 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 3 ہزار 475 کامیاب ہوئے۔ اس گروپ میں قرۃ العین نے 933 نمبر کے ساتھ پہلی، مریم بی بی نے 916 نمبر کے ساتھ دوسری اور آمنہ علی نے 914 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.