Gas Leakage Web ad 1

گورنر راج میں حصہ اورگورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنر راج میں حصہ نہ ملنے اور گورنرشپ نہ دیے جانے پر شدید ناراض ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی سیاستدان ہیں جو ماضی میں کئی دہائیوں تک اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرتے رہے ہیں۔
لانگ مارچ روکنا تھا،روک دیا گیا،اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں،بیرسٹرگوہر
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان سیاستدانوں کا یہ حال تھا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت کے ہوائی ٹکٹ بھی اسٹیبلشمنٹ سے بنواتے تھے۔ ایسے سیاستدانوں کو آج دوسروں پر انگلیاں اٹھانا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، تاہم غیر شائستہ زبان استعمال کرنے اور الزام تراشی کرنے کے بجائے دلائل اور حقائق کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بعض سیاسی رہنماؤں کو آج سابق فاٹا کے اضلاع کے وسائل کے معاملے پر بہت تشویش ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب کئی سال تک سابق فاٹا کے اضلاع کو ان کا جائز حصہ نہیں مل رہا تھا تو اس وقت یہ لوگ خاموش کیوں رہے؟ انہیں اس وقت سابق فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے یا کوئی بیان دینے کا خیال کیوں نہیں آیا؟

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے عوام کے حقوق اور وسائل کا معاملہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اس وقت سنگین سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو آگ بھڑکانے اور انتشار پھیلانے کے بجائے امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو سیاسی محاذ آرائی کے بجائے امن، استحکام اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.