Gas Leakage Web ad 1

ٹرائی نیشن سیریز , پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم پر سلو اووریٹ کے باعث میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی کے مطابق ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا تھا جس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے قومی ٹیم کا اوور ریٹ کم قرار دیا۔

پاکستان پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل حاصل کرکے ٹرائی سیریز اپنے نام کی تھی۔

اس میچ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 11 چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے 127 رنز بناتے ہوئے اپنے ون ڈے کیرئیر کی 12ویں سنچری کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.