Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنےکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا

0

ترجمان دفترِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی معلومات امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان نے 29 مئی کو نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیرِ خارجہ کی ملاقات سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا، جو سراسر غلط ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی مؤقف، علاقائی استحکام اور باہمی احترام پر مبنی ہے، اور کسی بھی ملک کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اسحاق ڈار کے دورہ امریکا کے دوران بھی خطے کی صورتحال اور تنازعات کے پرامن حل پر بات چیت ہوئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.