Gas Leakage Web ad 1

نورمقدم قتل کیس: سپریم کورٹ سے ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل

دورانِ سماعت ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ مقتولہ نور مقدم کے ساتھ ظلم ہوا اور وہ ان کے اہلِ خانہ سے معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے دلائل کا بنیادی نکتہ وقوعے کے وقت مجرم کی ذہنی حالت تھی۔ وکیل کے مطابق وقوعے اور ٹرائل کے وقت ملزم کی ذہنی حالت درست نہیں تھی، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ ملزم نے قتل نہیں کیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی درخواست مسترد کر دی اور سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.