پن کوڈ میں پن کن الفاظ کا مخفف ہے؟
آٹومیٹڈ ٹیلر مشین، جسے عام طور پر اے ٹی ایم کہا جاتا ہے، کا استعمال اب تقریباً ہر فرد کرتا ہے اور اس سے رقم نکلوانے کے لیے استعمال ہونے والے کارڈز میں عموماً 4 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ استعمال کیا جاتا ہے۔
پن کوڈ کا استعمال صرف اے ٹی ایم تک محدود نہیں بلکہ مختلف دیگر مقاصد کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
جب اے ٹی ایم، کسی مشین یا موبائل فون میں پن کوڈ درج کرنے کا کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ 4 یا اس سے زیادہ ہندسوں پر مشتمل نمبر کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ یا شناخت کی تصدیق کریں۔
وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ پن کوڈ میں "پن” کن الفاظ کا مخفف ہے؟
درحقیقت "پن” ایک مخفف ہے جس کا مطلب پرسنل آئیڈینٹیفکیشن نمبر ہوتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے انجینئر جیمز گڈ فیلو نے پن کوڈ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا تھا۔
انہوں نے 1966 میں اے ٹی ایم مشین اور پن کوڈ کا پیٹنٹ رجسٹر کرایا تھا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ جیمز گڈ فیلو کے ساتھ ساتھ ان کے حریف جان شیپرڈ بیرن کو بھی اے ٹی ایم مشین کا موجد قرار دیا جاتا ہے۔
تاہم جیمز گڈ فیلو نے اس کا پیٹنٹ سب سے پہلے جمع کرایا، جبکہ جان شیپرڈ بیرن نے مشین سے رقم نکالنے کے لیے ریڈیو ایکٹو ڈیوائس تیار کی تھی۔
اس کے برعکس جیمز گڈ فیلو نے ایک ایسا خودکار نظام تیار کیا جو انکرپٹڈ کارڈ اور پن نمبر کے ساتھ کام کرتا تھا، اور یہی نظام آج دنیا بھر میں استعمال ہو رہا ہے۔