Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

0

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں کارروائیاں مستونگ میں کی گئیں۔ پہلی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دوسری کارروائی میں مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا گمشدہ سامان مالک کے حوالے کردیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرالیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.