Gas Leakage Web ad 1

شریک حیات سے خراب تعلق سے ڈیمینشیا سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

0

اگر آپ اپنی شریک حیات کے ساتھ خوش نہیں تو اس سے ایک سنگین مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

فرانس کی بورڈو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد شادی کے بعد کی زندگی سے خوش نہیں ہوتے، ان میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق شریک حیات سے ناخوش رہنے والے افراد اکثر بہت زیادہ تنہا رہنے کے عادی ہو جاتے ہیں اور یہ دائمی تنہائی ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 38 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔

اس تحقیق میں 65 سال سے زائد عمر کے 3777 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو 1988 سے 2018 کے درمیان اکٹھا کیا گیا تھا۔ ایک گروپ ایسے افراد کا تھا جن کو کبھی تنہائی کا سامنا نہیں ہوا، دوسرا گروپ کبھی کبھار تنہائی کا سامنا کرنے والے جبکہ تیسرا دائمی تنہائی کا سامنا کرنے والوں پر مشتمل تھا۔

بعد ازاں یہ تجزیہ کیا گیا کہ آئندہ 20 برسوں کے دوران میں ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ کتنا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دائمی تنہائی کا سامنا کرنے والے 49 فیصد افراد ڈیمینشیا کا سامنا کر رہے تھے جبکہ کبھی تنہائی کا سامنا نہ کرنے والوں میں یہ شرح 33 اور کبھی کبھار تنہائی کا سامنا کرنے والوں میں 34 فیصد تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.