اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں ناکارہ بنا دیا۔

میزائل حملے کے خطرے کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں ہنگامی وارننگ جاری کرنے کے لیے سائرن بجائے گئے، جبکہ شہری دفاع کی جانب سے حفاظتی الرٹ بھی جاری کیا گیا۔ خطرہ ٹلنے کے بعد الرٹ ختم کردیا گیا اور شہریوں کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔
نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ
اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف بھیجا گیا ڈرون بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔ دونوں واقعات کے حوالے سے سعودی حکام نے دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔
دوسری جانب سعودی شہری دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اور دفاعی کارروائیوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا حساس تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کو ہی مستند سمجھیں۔



