Gas Leakage Web ad 1

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا گمشدہ سامان مالک کے حوالے کردیا

0

موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس میں بھولا ہوا 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا سامان تلاش کرکے بحفاظت اصل مالک کے حوالے کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بہاولنگر سے ساہیوال جانے والا ایک مسافر اپنا بیگ بس میں بھول گیا تھا، جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور تقریباً 70 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون موجود تھا۔
پاکستان نے بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت دیدی
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ گم ہونے پر مسافر نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ بس کا سراغ لگایا اور گمشدہ سامان برآمد کرلیا۔

موٹروے پولیس نے ضروری تصدیق کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا تمام سامان بحفاظت اس کے اصل مالک کے حوالے کردیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں کی مدد، مسافروں کا تحفظ اور عوام کی امانتوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.