وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ جس قدر متنازع بنا دیا گیا ہے، اس کا حل ریفرنڈم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ بحرانی صورتحال میں عوام سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں، نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کا حل ریفرنڈم میں ہی موجود ہے۔
غیر ملکی عدالتی ڈگری کو پاکستان میں نافذ نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنا دیا گیا ہے، اس کے حل کے لیے عوام کی رائے لینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم کے معاملے پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں، جبکہ بعض لوگوں کا دعویٰ ہے کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں۔



