پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 3001 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 35 ڈالر کمی سے 3538 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 108 روپے کمی سے 4 ہزار 600 روپے کی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔



