Gas Leakage Web ad 1

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

0

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی بینک کے مطابق 30 کروڑ ڈالر کے اس منصوبے کے تحت سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم نصب کیے جائیں گے، جبکہ نکاسی آب اور صفائی کا جدید نظام بھی منصوبے کا حصہ ہوگا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان
منصوبے کے تحت سندھ کی 80 فیصد دیہی آبادی کو پانی اور صفائی کی پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے سے صوبے میں بچوں کی غذائی کمی اور نشوونما سے متعلق مسائل کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

عالمی بینک کے مطابق دیہی سندھ میں پانچ سال سے کم عمر نصف سے زائد بچے نشوونما کی کمی کا شکار ہیں۔ سندھ میں صاف پانی اور صفائی کا 10 سالہ منصوبہ چار مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے کے پہلے مرحلے پر مجموعی طور پر 54 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک 15 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے 9 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں اس وقت اس کے تعاون سے 47 منصوبے جاری ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 16.1 ارب ڈالر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.