پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف جاری کیے گئے دفعہ 87 کے نوٹس ان کے گھروں اور دفاتر پر آویزاں کیے جائیں گے۔ سہیل آفریدی کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کے تحت اشتہاری قرار دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کا گلف سٹریم طیارہ پاک فضائیہ کے سپرد، ٹیل نمبر الاٹ
پراسیکیوشن کا مزید کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جائیں گے۔
ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ریڈیو پاکستان کی درخواست پر سہیل آفریدی کو بھی ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں 80 سے زائد ملزمان نامزد ہیں، جبکہ مقدمے کا ٹرائل عدالت میں زیر سماعت ہے۔



