وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 50 سال پرانے انتظامی نظام سے جڑے رہنا درست نہیں، کیونکہ اس عرصے کے دوران ملک کی آبادی، وسائل اور عالمی حالات میں نمایاں تبدیلیاں آچکی ہیں۔

اپنے آبائی حلقے نارووال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں کے مطابق انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی ناگزیر ہے۔ اصلاحات ایک مسلسل عمل ہے اور اسے کسی صورت نہیں روکنا چاہیے۔
پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدانوں کو وسیع تر قومی مفاد میں مل بیٹھ کر معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ قومی مکالمے کے ذریعے انتظامی اصلاحات کے لیے راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، جبکہ قانون کی بالادستی ہی ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکلا برادری جمہوریت کا ایک مضبوط ستون ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بار اور بینچ کے درمیان مؤثر تعاون سے نظامِ انصاف کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔



