Gas Leakage Web ad 1

مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر

0

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، سوئی گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 370 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی ناردرن نے 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں گیس کے بھاری بلوں سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کے آغاز اور گیس کے زیادہ استعمال کے باعث بلوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف نے بھی بلوں پر اثر ڈالا ہے۔

ترجمان کے مطابق بعض صارفین بھاری بلوں سے بچنے کے لیے گیس میٹرز میں ٹیمپرنگ کرتے ہیں، جس کے باعث ایسے میٹرز کی بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ صارفین میٹر کی تبدیلی اور لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر میٹر کی جانچ کے دوران اضافی چارجز وصول ہونے کی تصدیق نہ ہو تو رقم واپس کر دی جائے گی۔

کمپنی نے کوئٹہ میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا ہے، جو بلوچستان ریجنل آفس میں ریجنل منیجر کی نگرانی میں کام کرے گا۔ سوئی سدرن کے مطابق شدید مالی نقصانات کے باوجود کوئٹہ میں گیس کی فراہمی جاری رکھی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.