Gas Leakage Web ad 1

سندھ حکومت کا روایتی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک پر منتقل کرنے کا فیصلہ

0

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کی بچت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ ماحول کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ مستقبل میں سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے دوران روایتی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینا چاہتی ہے، جبکہ مرحلہ وار سرکاری گاڑیوں کے پورے نظام کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، متعلقہ صوبائی سیکریٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی، ایندھن کی بچت اور مختلف محکموں کی گاڑیوں کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران محکمہ داخلہ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور یونیورسٹیز و بورڈز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا کہ سرکاری محکموں کے لیے گاڑیاں خریدتے وقت الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے استعمال کو فروغ دینے سے ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقلی سے سرکاری خزانے پر ایندھن کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے اور حکومت سندھ چاہتی ہے کہ سرکاری ادارے بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنائیں اور روایتی ایندھن پر اپنا انحصار کم کریں۔ ان کے مطابق مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی سے سرکاری محکموں کے روزمرہ اخراجات میں بھی کمی ممکن ہو سکے گی۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ روایتی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں شہری ماحول اور فضائی آلودگی کو متاثر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں میں بھی روایتی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.