Gas Leakage Web ad 1

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

0

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی مجموعی شرح 11.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ریکوڈک کے قریب تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 12.06 فیصد، انڈوں میں 5.98 فیصد اور آلو میں 2.42 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح لہسن 1.76 فیصد اور مرغی 1.32 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ آٹے کی قیمت میں 0.94 فیصد اور دال مسور میں 0.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران پٹرول کی قیمت میں 7.42 فیصد اور ڈیزل میں 6.10 فیصد کمی ہوئی۔ پیاز 1.70 فیصد، کیلے 1.03 فیصد اور چینی 0.43 فیصد سستی ہوئی، جبکہ دودھ پاؤڈر اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 111.35 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹماٹر 78.94 فیصد اور بجلی کے نرخ 52.38 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر آٹے کی قیمت میں 36.14 فیصد، ڈیزل میں 30.77 فیصد اور پٹرول میں 26.23 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح پیاز 19.67 فیصد، مٹن 14.67 فیصد، بیف 11.30 فیصد اور چکن 10.98 فیصد مہنگا ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد اور انڈے 23.29 فیصد سستے ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.