Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے 26 نومبر تک الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور ان سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق عدالت نے انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
اسلام آباد 31 دسمبر تک پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بن جائے گا، حکومت کا بڑا اعلان
عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 26 نومبر تک معطل کر دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن قانونی طور پر منصفانہ، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا ذمہ دار ہے۔

شہری امجد علی نے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ کے توسط سے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.