Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا پمز اصلاحاتی عمل پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا فیصلہ

0

*پمز اصلاحاتی عمل کی روزانہ مانیٹرنگ کا فیصلہ*

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پمز اصلاحاتی عمل میں پیشرفت کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی ہدایات کے تحت پمز اصلاحات کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزارت صحت میں پمز ایکشن میٹرکس پر عمل درآمد کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری وزارت صحت انور الحق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر (جے ایم سی آر سی) جاسم انور اور سیکشن افسر عالم زیب کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سیکریٹری وزارت صحت کو پیش کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.