Gas Leakage Web ad 1

اہم جج نے استعفیٰ دیدیا

0

*لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا*

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوا دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض انجام دے رہے تھے، نئے ججز روسٹر میں ان کا تبادلہ راولپنڈی بینچ میں کیا گیا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے 2032 میں ریٹائر ہونا تھا، وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر اور لاہور ہائیکورٹ میں دسویں نمبر پر تھے۔

جسٹس محسن کیانی نے ذاتی وجوہات اور حالیہ سرجری کے بعد صحت سے متعلق خدشات کو استعفے کی وجوہات قرار دیا۔ صدر کو لکھے گئے استعفے میں کہا کہ وہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنے دور میں 23 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے۔

انہوں نے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تبدیلیوں نے ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کو متاثر کیا ہے، عدالتی آزادی اور انصاف کے عمل پر عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بطور جج فرائض جاری رکھنا ضمیر کو گوارا نہیں، وہ وکالت میں واپس آکر عوام کے حقوق کے تحفظ اور قانونی شعور اجاگر کرنے کے لیے کام کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.