Gas Leakage Web ad 1

’’نیا میثاق جمہوریت کریں‘‘، فضل الرحمان کا مشورہ

0

*فضل الرحمان کا نیا میثاق جمہوریت کرنے کا مشورہ*

Gas Leakage Web ad 2

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں کو ملک کی خاطر نیا میثاق جمہوریت کرنے کا مشورہ دے دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اگر ٹکر لینا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں، حالات اس طرف نہ لے جائیں کہ ہم آپس میں بیٹھ بھی نہ سکیں، آئیں اور ملک کی خاطر نیا میثاق جمہوریت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی، دعویٰ کیا گیا کہ گورنر راج کے نفاذ کی آئین میں گنجائش موجود ہے، حکومت کی جانب سے آئینی دفعات کا غلط استعمال کیا گیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کا عمران خان سے ملاقات اور علاج کے بجائے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنا جائز نہیں تھا، ہم نے تو معاملے کو ٹھیک طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی، صبح 6 بجے وزیراعظم ہاؤس گیا اور کابینہ اجلاس شام تک ملتوی کرنے کی تجویز دی لیکن اسحاق ڈار نے بتایا کہ کابینہ نہیں مان رہی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بلوچستان کے حالات خیبر پختونخوا سے زیادہ خراب نہیں، بلوچستان تو دہشت گردی میں کے پی سے آگے ہے، وہاں گورنر راج کیوں نہیں لگایا گیا۔ برداشت کی قوت ختم ہوگئی ہے اور معاملات بگڑتے چلے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.