*بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک*

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
دوسری کارروائی ضلع وڈھ میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی میں بھی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، اور سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔



