Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کالج رینالہ خورد کے طلبہ کی سڑک پر گاڑیاں روکنے کی ویڈیو وائرل، ملوث طلبہ کالج سے فارغ

0

اوکاڑہ: رینالہ بائی پاس جی ٹی روڈ پر طلبہ کی جانب سے چلتی سڑک پر گاڑیوں کو روکنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کالج انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پرنسپل پنجاب کالج رینالہ خورد کے مطابق واقعے میں ملوث طلبہ کی نشاندہی کرکے انہیں کالج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ ایسے کسی بھی عمل کی حمایت نہیں کرتی جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ ہو یا ٹریفک کی روانی متاثر ہو۔

پرنسپل نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ذمہ دارانہ رویے، قانون کی پاسداری اور انسانی جان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ طلبہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عمل کو معمولی نہیں سمجھا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.