Gas Leakage Web ad 1

ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا اجلاس علاقائی امن کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی

0

*ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا اجلاس امن کے لیے اہم موقع تھا: ایرانی وزیر خارجہ*

Gas Leakage Web ad 2

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران میں ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات آگے بڑھانے کا اہم موقع تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے بدھ کو انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ چاروں ممالک کی جانب سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس سفارتی موقع کو دیرپا تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ اصولوں پر اتفاق، اعتماد سازی، ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام اور عملی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.