ایف ایف سی کی شاندار کامیابی، بہترین کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹس ایوارڈز 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے بہترین کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹس ایوارڈز 2025 میں کیمیکل اور فرٹیلائزر سیکٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ ایوارڈز انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) کے اشتراک سے منعقد کیے گئے، جبکہ تقریب 25 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہوئی۔

ایف ایف سی نے مجموعی کیٹیگری میں بھی پانچ نمایاں کمپنیوں میں جگہ بنائی، جبکہ بہترین سسٹین ایبلٹی رپورٹ کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ان اعزازات کو کمپنی کی کارپوریٹ رپورٹنگ اور پائیداری سے متعلق کارکردگی کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ کامیابیاں شفافیت، جوابدہی، مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار کاروباری طریقۂ کار کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان اعزازات کے ذریعے ایف ایف سی نے صنعت میں اپنی قائدانہ حیثیت اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔



