Gas Leakage Web ad 1

کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا: مریم نواز

0

منڈی بہاؤ الدین: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی مجرم چاہے ان کی اپنی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤ الدین میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈر ڈر کر حکومت نہیں کی جاسکتی، اس لیے اصول واضح اور یکساں ہونے چاہئیں۔
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو خریدنے والے افراد کی جانب سے اسکرین متاثر ہونیکی شکایات
انہوں نے کہا کہ بائیک سوار خاتون پر تشدد کے واقعے میں بچی سے کہا تھا کہ جتنے تھپڑ اس شخص نے تمہیں مارے ہیں، اتنے ہی تم بھی اسے مارو۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ پر تشدد کے واقعے میں بھی انہوں نے یہی مؤقف اختیار کیا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی مجرم چاہے ان کی اپنی جماعت سے تعلق رکھتا ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا، جبکہ ظالم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اب مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی غریب کی عزت پر سمجھوتا قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جرائم میں ملوث افراد اگلے ہی دن ضمانت حاصل کرلیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو وہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کریں گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بس نہیں چلتا کہ وہ چاند ستارے لاکر طالبات کو دے دیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.