Gas Leakage Web ad 1

ایف ایف سی کی شاندار کامیابی، بہترین کارپوریٹ رپورٹس ایوارڈز 2025 میں فرٹیلائزر سیکٹر میں پہلی اور سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

0

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے بہترین کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹس ایوارڈز 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کیمیکل اور فرٹیلائزر سیکٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Gas Leakage Web ad 2

کمپنی نے کارپوریٹ رپورٹنگ میں اعلیٰ معیار اور بہترین کارکردگی کے عزم کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ یہ ایوارڈز انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) کے اشتراک سے منعقد کیے گئے۔ ایوارڈز کی تقریب 25 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
چین پاکستان انفارمیشن کوریڈوردونوں ممالک کےعوام کے دل،دماغ جوڑنے کا پل بنے گا، عطاتارڑ
ایف ایف سی نے مجموعی کیٹیگری میں بھی پانچ نمایاں ترین کمپنیوں میں جگہ بنائی، جہاں مختلف شعبوں کی سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ اس کے اعلیٰ معیار کے کارپوریٹ رپورٹنگ کے طریقۂ کار کو بھی سراہا گیا۔

کمپنی نے بہترین سسٹین ایبلٹی رپورٹ کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پائیداری سے متعلق رپورٹنگ کے شعبے میں بھی اپنی نمایاں حیثیت کو مزید مستحکم کیا۔

یہ کامیابیاں شفافیت، جوابدہی، مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار کاروباری طریقۂ کار کے لیے ایف ایف سی کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد اور اطمینان کو برقرار رکھتے ہوئے صنعت میں اپنی قائدانہ حیثیت کی بھی توثیق کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.