Gas Leakage Web ad 1

چین پاکستان انفارمیشن کوریڈوردونوں ممالک کےعوام کے دل،دماغ جوڑنے کا پل بنے گا، عطاتارڑ

پاکستان چین انفارمیشن کوریڈور کا اسلام آباد میں افتتاح، پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل

0

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ذرائع ابلاغ کے تعاون، معلومات کے تبادلے اور ڈیجیٹل روابط کو فروغ دینا، جبکہ غلط خبروں اور گمراہ کن معلومات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ انفارمیشن کوریڈور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کا پل ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک کا آہنی بھائی چارہ دوستی کی منفرد مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے توانائی منصوبوں کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، جبکہ انفارمیشن کوریڈور سچائی کے فروغ میں مدد دے گا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے انفارمیشن کوریڈور کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے، ثقافت اور روایات کو سمجھنے اور پاکستان و چین کے خلاف گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.