انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے تمام آرمڈ پرسنل کیریئرز (اے پی سیز) اور ایمبولینسز کا خصوصی معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی و دیگر خصوصیات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ معائنے کے بعد انہوں نے گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ اعلیٰ پولیس افسران کے حوالے کر دیں۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس فورس کے حوالے کی جانے والی اے پی سیز میں 6 ضرب حیدر اور 2 ڈریگون کلاس اے پی سیز شامل ہیں۔
روزانہ قیلولہ کرنے کی عادت سے دماغ پر مرتب ہونیوالے اہم اثر کا انکشاف
اس موقع پر آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ جدید اے پی سیز ہنگامی حالات اور آپریشنز کے دوران پولیس جوانوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کو تمام ضروری طبی آلات اور سہولیات سے لیس جدید ایمبولینسز فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ فیلڈ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے میں آسانی ہو سکے۔



