حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اجلاس 26 اکتوبر کو ہوگا، شرح سود میں اضافے کا امکان
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اکتوبر کے لیے ہوگا۔



