Gas Leakage Web ad 1

سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اجلاس 26 اکتوبر کو ہوگا، شرح سود میں اضافے کا امکان

0

سٹیٹ بینک کے آئندہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود بڑھنے یا برقرار رہنے کا امکان

Gas Leakage Web ad 2

مارکیٹ سروے کے مطابق شرکاء کی اکثریت نے شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ بعض شرکاء کا خیال ہے کہ موجودہ شرح سود برقرار رہ سکتی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مارکیٹ سروے کے نتائج کے مطابق 61 فیصد شرکاء کو توقع ہے کہ 26 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں اضافہ کردیا جائے گا۔
کشمیر چوک انڈر پاس جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا: محسن نقوی
سروے میں شامل 54 فیصد شرکاء نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ 7 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب، مارکیٹ کے 39 فیصد شرکاء نے توقع ظاہر کی ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا اور اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے 14 ستمبر کو ہونے والے گزشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب 26 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود سے متعلق فیصلہ ملکی معیشت، مہنگائی کی صورتحال اور مالیاتی منڈیوں کے لیے اہمیت کا حامل ہوگا۔

سٹیٹ بینک اجلاس کے بعد مانیٹری پالیسی کے فیصلے اور اس کی وجوہات سے متعلق پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کرے گا، تاہم شرح سود میں اضافے یا اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی ہی کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.