Gas Leakage Web ad 1

جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

0

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میر رضا کیس کے حوالے سے قائم کابینہ کی سب کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی۔ کمیٹی میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو شامل ہیں۔
کشمیر چوک انڈر پاس جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا: محسن نقوی
کمیٹی کے اراکین نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پر ہونے والے پہلے جائزہ اجلاس اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جائزہ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ابتدائی سفارشات مرتب کی گئی ہیں، جو کمیٹی کے اراکین نے وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردیں۔

جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر سندھ حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے علاوہ ایک اور تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیم کیس کی ابتدائی تفتیش کرنے والی ٹیموں کی غفلت اور لاپرواہی کی نشاندہی کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمیٹی کی تمام سفارشات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.