Gas Leakage Web ad 1

آئینی عدالت، اے ٹی سی ججز قبل از مدت ہٹانے کا نوٹیفکیشن

0

اسلام آباد: فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ (ایف سی سی) نے انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر 4 کراچی کے جج کو بحال کردیا ہے، جنہیں انسدادِ دہشت گردی (سندھ ترمیمی) ایکٹ 2025 کے نفاذ کے بعد ڈی نوٹیفائی کردیا گیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی آئینی عدالت نے انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے ججوں کو مقررہ مدت مکمل ہونے سے قبل عہدوں سے ہٹانے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا۔
بلوچستان: ہندو برادری کے مذہبی تہوار میں ملک بھر سے یاتریوں کی شرکت
جسٹس کریم خان آغا کی جانب سے تحریر کردہ 15 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ میں ایسی کوئی واضح شق موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسا لازمی اشارہ ملتا ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ نئی مقرر کردہ عمر کی حد کا اطلاق ترمیم کے نفاذ سے پہلے ایک مخصوص مدت کے لیے کی گئی تعیناتیوں پر بھی ہوتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ 65 سال عمر کی حد مقرر کرنے والی قانونی ترمیم کو ان ججوں کی ملازمت ختم کرنے کے لیے لاگو نہیں کیا جاسکتا جنہیں ترمیم کے نفاذ سے قبل مقرر کیا گیا تھا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منظور یامین کی اپیل منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.