Gas Leakage Web ad 1

میر رضا علی کیس: کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم

0

صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت سندھ حکومت نے میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے، جو اس حوالے سے اپنی سفارشات جلد از جلد وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔
اسد قیصر نے عمران خان سے اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ پختونخوا بنانے کی درخواست کی جسے انہوں نے مسترد کیا: بیرسٹر سیف
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ذیلی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت و انسانی وسائل سعید غنی کمیٹی کے ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو کمیٹی کو قانونی معاونت فراہم کریں گے، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

ذیلی کمیٹی میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سامنے آنے والے نتائج پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات مرتب کرکے جلد از جلد وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کی سفارشات آئندہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کی جائیں گی، تاکہ کمیشن کی رپورٹ کے نتائج پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.