Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا میں امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ سکواڈز تشکیل

0

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ سکواڈز کو امتحانی مراکز کی نگرانی سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں، جن کے مطابق سکواڈز امتحانی پرچوں کے آغاز سے قبل اچانک دورے کریں گے اور امتحان کے اختتام تک متعلقہ مراکز میں موجود رہیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

جاری ہدایات کے مطابق مانیٹرنگ سکواڈز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی نشاندہی کریں اور ان کی روک تھام کے لیے اصلاحی اقدامات تجویز کریں۔
قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور متعلقہ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو امتحانی مراکز کی نگرانی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس فراہم کی جائیں گی، تاکہ امتحانی عمل کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاسکے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مانیٹرنگ سکواڈز صرف امتحانی عمل کی نگرانی کریں گے اور معمول کے معائنے کے دوران کسی دوسری سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ سکواڈ کا کوئی بھی رکن ایسے امتحانی مرکز یا ہال کا دورہ نہیں کرے گا جہاں اس کا کوئی رشتہ دار امتحان دے رہا ہو، تاکہ نگرانی کے عمل میں غیر جانب داری برقرار رکھی جاسکے۔

اس کے علاوہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے خواتین کے امتحانی مراکز میں مرد افسران کے دوروں پر بھی پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ان اقدامات کا بنیادی مقصد امتحانی عمل کی نگرانی کو مؤثر بنانا، امتحانی مراکز میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور ان کی روک تھام کرنا، جبکہ امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.