اسلام آباد: گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہیں۔

پشاور انتظامیہ نے رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، پشتہ خرہ چوک اور پی ڈی اے ٹول پلازہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھی متحرک ہیں۔
میر رضا علی کیس: کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم
پشاور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران خود کر رہے ہیں۔ کارروائیوں کا بنیادی مقصد سڑکوں کی حدود بحال کرنا اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرنا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



