Gas Leakage Web ad 1

اسد قیصر نے عمران خان سے اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ پختونخوا بنانے کی درخواست کی جسے انہوں نے مسترد کیا: بیرسٹر سیف

0

سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم عمران خان نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ عام انتخابات کے بعد اور علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی سے قبل ان کی اور اسد قیصر کی عمران خان سے مشترکہ ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں اسد قیصر نے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اسلام آباد: امریکا جانےکی خواہشمند طالبہ خودکشی کیس کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور ملاقات میں، جس میں جنید اکبر بھی موجود تھے، عمران خان نے عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کی حمایت نہیں کی تھی۔

سابق مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے ابتدا میں عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اسپیکر بنانے کی ہدایت کی تھی، تاہم بعد ازاں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی کو اسپیکر نامزد کردیا گیا۔

بیرسٹر محمد علی سیف کے یہ بیانات سینیٹر مشال یوسفزئی کی جانب سے اسد قیصر کی اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش سے متعلق دیے گئے بیان کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشال یوسفزئی نے الزام عائد کیا تھا کہ اسد قیصر نے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے لابنگ کی تھی اور اس سلسلے میں اسد قیصر نے بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کی تھی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر محمد علی سیف خود اعلان کرچکے تھے کہ عاقب اللہ کو بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر نامزد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر کی عمران خان سے ملاقات سے پہلے ہی علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا جاچکا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.