Gas Leakage Web ad 1

کراچی کی ڈاؤیونیورسٹی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی نکلیں، تنخواہیں واپس لینے کا حکم

0

کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد متعلقہ ملازمین سے تمام تنخواہیں واپس لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے سال 2024 اور 2025 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
گوگل کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر میں بجلی کی بندش سے برطانیہ میں بینکنگ نظام شدید متاثر
اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سومرو، مخدوم فخرالزمان، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر نازلی حسین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے مجموعی 5 ہزار 350 ملازمین میں سے 3 ہزار 400 ملازمین کی تعلیمی ڈگریوں کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق تاحال نہیں کراسکی۔

پی اے سی نے جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین سے ان کی تمام تنخواہیں واپس وصول کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے تمام سرکاری جامعات سے تدریسی عملے اور دیگر ملازمین کی تعلیمی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

اجلاس کے دوران ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس نے بتایا کہ ملازمین کی تعلیمی ڈگریوں کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کے عمل کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے، جس کے لیے ایچ آر ایس جی کمپنی کے ساتھ 73 لاکھ 60 ہزار روپے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے مجموعی 5 ہزار 350 ملازمین میں سے اب تک ایک ہزار 945 ملازمین کی تعلیمی ڈگریوں کی تصدیق کرائی گئی ہے، جن میں سے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کے مطابق جعلی تعلیمی ڈگریاں ثابت ہونے پر ان 27 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.