Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا اگلے سال بھارت میں ہونیوالے اوور 50 کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

0

کراچی: پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کی اوور 50 کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت نہیں مل سکی۔ اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 23 جنوری سے 7 فروری 2027 تک حیدرآباد دکن میں منعقد ہوگا۔
مڈ ٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی
پاکستان نے 2025 میں سری لنکا میں ہونے والا اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا اور دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے اسے بھارت میں شیڈول آئندہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی، تاہم پاکستان نے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان کے مطابق بھارتی ویٹرنز کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی فراہمی اور اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت طلب کی تھی، تاہم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آگاہ کیا کہ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور حکومتی اجازت نہ ملنے کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فواد اعجاز خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اپنے عالمی اعزاز کا دفاع نہ کر پانے پر افسوس ہے، تاہم انہوں نے ورلڈ کپ کے منتظمین اور ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.