Gas Leakage Web ad 1

انگلینڈ کیخلاف آل راؤنڈکارکردگی، عرفات منہاس نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

0

راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے عرفات منہاس نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کا اگلے سال بھارت میں ہونیوالے اوور 50 کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جس کے بعد بولنگ کرتے ہوئے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نصف سنچری بنانے اور اسی میچ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی تین مرتبہ، جبکہ عبدالرزاق ایک مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

شاہد آفریدی نے پہلی مرتبہ 2000 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا، جب انہوں نے 61 رنز بنانے کے ساتھ 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہد آفریدی کو عالمی کرکٹ میں یہ کارنامہ سب سے زیادہ مرتبہ انجام دینے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تین مرتبہ ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ عبدالرزاق نے بھی 2000 میں بھارت کے خلاف 70 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.