Gas Leakage Web ad 1

تحریک انصاف کی تیرہ سالا کرپٹ حکومت کی عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی

0

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں محکمہ تعلیم میں صرف ایک سال کے دوران 92 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ اس عرصے کے دوران شہرام ترکئی صوبائی وزیر تعلیم تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق، ایک سال کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے ذریعے بھرتی ہونے والے نئے اساتذہ کو ٹیبلٹس فراہم کرنے کے منصوبے میں 37 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ
15 ہزار افراد میں 42 کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے ٹیبلٹس تقسیم کیے گئے، جن کی تقسیم اور دستیابی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ تاہم، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، صرف ایک ہزار 779 ٹیبلٹس ڈائریکٹوریٹ کو واپس کیے گئے، جبکہ باقی 13 ہزار 221 ٹیبلٹس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

سال 2022-23 کے دوران بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان میں کاغذ کی خریداری کی مد میں 4 کروڑ 87 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیاں بھی رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق، سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک منظورِ نظر فرم کو ٹھیکہ دینے کے باعث قومی خزانے کو 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ بورڈ کے چیئرمین نے ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں 71 لاکھ روپے وصول کیے، جن کے وہ مجاز نہیں تھے۔

آڈٹ رپورٹ میں اسمارٹ فونز کی خریداری میں بھی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز کے استعمال سے متعلق ان معاملات کو عوام کے سامنے لانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنے والے انکشافات نے خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال اور مالی نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.