Gas Leakage Web ad 1

حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر

0

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر داہگل ناکے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی جماعت ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے اور آج بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑنا چاہیے تھا اور مذاکرات کی میز سے اٹھنے کے بجائے بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے تھا۔
وزیراعلیٰ امجد حسین کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس، صحت، تعلیم، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھی تھی۔ اگر ان کے پاس اختیار نہ ہوتا تو وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کیوں بیٹھتے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوران انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی جماعت کے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، ان کے علاج معالجے اور بچوں سے فون پر بات کروانے جیسے معاملات شامل تھے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق حکومت ان کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی اور صوبائی معاملات پر بات کرنا چاہتی تھی، تاہم مذاکراتی عمل کو جاری رہنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے سلسلے کو ختم کرنے کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد چاہتی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ متاثر ہو۔ بیرسٹر گوہر نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو خیبرپختونخوا سے ہدایات موصول ہو رہی تھیں۔

اپوزیشن رہنما محمود اچکزئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں اور پاکستان تحریک انصاف نے کبھی ان پر سوال نہیں اٹھایا۔

مشعال یوسفزئی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، جس پر انہیں نوٹس جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے مشعال یوسفزئی کی جانب سے کی گئی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.