انکوائری کے دوران ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں، بدعنوانی اور بدعنوان طرزِ عمل سے متعلق الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیب نے چار گواہوں باچا سید، محمد عارف شاہ، سراج احمد اور نوید احمد کو 20 سے 22 اکتوبر 2026 کے دوران بیانات ریکارڈ کرانے اور متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کے لیے طلب کرلیا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار
نیب نے اسلام آباد کی ایٹین ہاؤسنگ سوسائٹی اور جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق پلاٹوں کی الاٹمنٹ، ملکیت اور ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے محکمہ حسابات کے دفتر کو ڈاکٹر امجد علی کی تنخواہ، الاؤنسز، مراعات اور سفری اخراجات کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق طلب کردہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے اور مقدمہ بھی چلایا جاسکتا ہے۔



